انٹرٹینمنٹ
کراچی: کورونا سے متاثرہ خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش
کراچی کے سول اسپتال میں زیر علاج کورونا وائرس سے متاثرہ خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔
کراچی کے سول اسپتال میں زیر علاج کورونا وائرس سے متاثرہ خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔
سماء نیوز کے مطابق کراچی کے سول اسپتال میں دو روز قبل خاتون کو داخل کیا گیا تھا، جو کورونا وائرس سے متاثر تھیں، جہاں متاثرہ خاتون کا کامیاب آپریشن ہوا۔ گائینو کالجسٹ کے مطابق ماں اور بچہ دونوں صحت یاب ہیں۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق 2 روز قبل یہ کیس اسپتال میں آیا تھا۔ کورونا کی مریضہ کو ڈسٹرکٹ سینٹرل نے سول اسپتال ریفر کیا تھا۔
چار ڈاکٹرز نے ان کا آپریشن کیا، جن کے کورونا ٹیسٹ کل دوبارہ ہوں گے۔ اس سے قبل بچے کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا تھا۔
واضح رہے کہ خاتون کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں اور طبی عملے کا بھی کورونا ٹیسٹ کرایا جائے گا۔
aXA6IDMuMTM4LjIwNC4yMDgg ejasoft island