آرٹ
لندن: فلم پیٹر ریبٹ 2 کی ریلیز کورونا وائرس کی وجہ سے روک دی گئی
فلم پیٹر ریبٹ 2 کی ریلیز کورونا وائرس کی وجہ سے روک دی گئی ہے۔
فلم پیٹر ریبٹ 2 کی ریلیز کورونا وائرس کی وجہ سے روک دی گئی ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق جیمز کارڈن اور مارگٹ روبی کی آواز والی فلم پیٹر ریبٹ 2 کی برطانیہ کے سینما گھروں میں 27 مارچ کو اور ایک ہفتہ کے بعد امریکہ کے سینما گھروں میں آمد متوقع تھی، لیکن اس غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے فلم کی ریلیز روک دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ یہ فیصلہ جیمز بانڈ کی نئی فلم نو ٹائم ٹو ڈائی کے اپریل سے نومبر تک تاخیر کے ایک ہفتہ بعد آیا ہے۔
اردو پوائنٹ اخبار کے مطابق 2018 میں ریلیز ہونے والی پہلی پیٹر ریبٹ فلم نے دنیا بھر کے باکس آفس پر 350 ملین ڈالر سے زیادہ کی کمائی کی تھی، جس میں سے دو تہائی کمائی شمالی امریکہ سے ہوئی تھی۔
aXA6IDE4LjE5MS4yMjguODgg ejasoft island