مہوش حیات: پاکستان کو اس وقت سب سے بڑے چیلنج کا سامنا ہے
پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ پاکستان کو اس وقت سب سے بڑے چیلنج کا سامنا ہے۔ دنیا بھر کا بہترین طبی نظام بھی کورونا وائرس کے سامنے نا کام ہوتا نظر آرہا ہے۔
پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ پاکستان کو اس وقت سب سے بڑے چیلنج کا سامنا ہے۔ دنیا بھر کا بہترین طبی نظام بھی کورونا وائرس کے سامنے نا کام ہوتا نظر آرہا ہے۔
بول نیوز کے مطابق مہوش حیات نے سوشل میڈیا پر وڈیو پیغام میں کہا ہے کہ دنیا بھر میں اس عالمی وبا سے ہزاروں اموات کا خدشہ ہے۔ شہری گھروں پر رہیں اور ہدایات پر عمل کریں۔ ہماری ذرا سی لاپرواہی لاتعداد زندگیوں کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔
اداکارہ نے مزید کہا ہے کہ پاکستان میں ڈاکٹرز اور میڈیکل اسٹاف فرنٹ لائن پر کھڑے ہیں اور دن رات زندگیاں بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ڈاکٹرز کے پاس صحیح حفاظتی کٹس اور سامان موجود رہے جبکہ عوام سے ہدایات پر عمل کرنے اور گھروں پر رہنے کی درخواست بھی کی ہے۔
aXA6IDE4LjE5MC4xNTIuMzgg
ejasoft island