سعودی نائب وزیردفاع اور پاک آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے مابين ملاقات
پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا ہے اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے خصوصی ملاقات کی ہے۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا ہے اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے خصوصی ملاقات کی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع کے درمیان ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی، دفاع اور سیکیورٹی تعاون پر تبادلۂ خیال کیا گیا ہے۔
اس دوران سعودی نائب وزیر دفاع نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارتوں کی تعریف کی ہے اور خطہ میں امن کے لئے پاکستان کی طرف سے کی جانے والی کوششوں کی مکمل حمایت کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا ہے اور دریں اثنا تربیتی پروگرام اور علاقائی سیکیورٹی کی صورت حال کے سلسلہ میں بھی غور وفکر کیا گیا ہے۔ شہزادہ خالد بن سلمان نے خطے میں امن واستحکام اور انسداد دہشت گردی کے لئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی ہے۔
پاک فوج کا کہنا ہے کہ سعودی نائب وزیردفاع کی جی ایچ کیو آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ 26 فروری کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے مصر کے وزیردفاع جنرل محمد احمد ذکی نے ملاقات کی ہے اور اس دوران اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا ہے۔
aXA6IDMuMjIuMjQ4LjIwOCA= ejasoft island