میٹنگ یو: ایک ماں کی اپنی وفات پا جانے والی بیٹی سے ملاقات کی کہانی
بی بی سی کے مطابق جنوبی کوریا میں ایک خاتون ورچوئل ریئلٹی کی مدد سے اپنی سات سالہ بچی کی وفات کے دکھ کو بھلا رہی ہیں۔
ہم میں سے بہت سے افراد کے لئے غم المناک، مگر زندگی کی اٹل حقیقت ہے، اور اگر کسی شخص کے بچے کی وفات ہو جائے، تو ان کے غم کو بھلا پانا اور بھی مشکل ہو جاتا ہے۔
بی بی سی کے مطابق جنوبی کوریا میں ایک خاتون ورچوئل ریئلٹی کی مدد سے اپنی سات سالہ بچی کی وفات کے دکھ کو بھلا رہی ہیں۔
چار سال قبل ایک ناقابلِ علاج خون کا مرض جینگ جی سونگ کی تیسری بیٹی نایوان کی اچانک موت کا باعث بنا ہے۔
ایک ٹی وی پروڈکشن ٹیم نے آٹھ ماہ میں نایوان کی تھری ڈی تصویر بنائی ہے۔
ٹیم نے موشن کیپچر ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ایک اداکار بچی کی حرکات کیمرہ بند کی ہیں۔ ان کیمرہ بند حرکات کا استعمال کرتے ہوئے نایوان کی حرکات کو دوبارہ تخلیق کیا گیا ہے، اور اس کے بعد ان کی آواز تخلیق کی گئی ہے۔
پروڈکشن ٹیم نے ایک ورچوئل پارک بھی تخلیق کیا ہے، جہاں والدہ اور بیٹی کی ملاقات ہوئی ہے۔ یہ پارک اس پارک کے طرز پر تخلیق کیا گیا ہے، جہاں وہ اصل زندگی میں جاتے تھے۔
aXA6IDE4LjIyMy4xOTYuMjExIA== ejasoft island