محکمۂ موسمیات پاکستان: پنجاب سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں بادل گرجنے کا امکان ہے
محکمۂ موسمیات کے مطابق پاکستان کے صوبۂ پنجاب سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں بادل گرجنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق پاکستان کے صوبۂ پنجاب سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں بادل گرجنے کا امکان ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق پاکستان کے محکمۂ موسمیات نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبۂ پنجاب سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں آج تیز ہواؤں کے ساتھ بادل گرجنے کا امکان ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں میں موسم جزوی ابر آلود اور خشک رہا ہے۔ بالائی خیبر پختونخوا، شمالی بلوچستا ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش بھی ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ محکمۂ موسمیات کے مطابق لاہور، راولپنڈی، جہلم اور مری سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں بادل گرجنے کا امکان ہے۔ خیبر پختونخوا، شمالی بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوسکتی جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔