وزارت تجارت: 2019 کے دوران جنوبی کوریا کے برآمدات میں غیر معمولی گراوٹ
جنوبی کوریا کی وزارت تجارت کی طرف سے بدھ کے روز ہونے والے اعداد وشمار میں ظاہر ہوا ہے کہ عالمی تجارت میں سردی کے دوران جنوبی کوریا کی برآمدات میں 10.3 فیصد کی گراوٹ ہوئی ہے۔
جنوبی کوریا کی وزارت تجارت کی طرف سے بدھ کے روز ہونے والے اعداد وشمار میں ظاہر ہوا ہے کہ عالمی تجارت میں سردی کے دوران جنوبی کوریا کی برآمدات میں 10.3 فیصد کی گراوٹ ہوئی ہے اور یاد رہے کہ یہ گراوٹ گزشتہ دس سالوں میں ہونے والی سب سے بڑی گراوٹ ہے اور یہ ملک کی حالیہ تاریخ میں اس سال کے دوران تیسری مرتبہ ہونے والی سب سے بڑی کمی ہے۔
رائٹرز کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ 2020 میں برآمدات میں تقریبا تین فیصد اضافے ہونے کی امید ہے جبکہ بڑی بڑی معیشتیں سالوں کی مسلسل ترقی کے بعد بھی سست روی کی شکار ہیں۔
اعداد وشمار میں اس بات کا بھی اشارہ کیا گیا ہے کہ 2019 کے آخری مہینے میں ایشیاء کی چوتھی بڑی معیشت کی برآمدات میں 5.2 فیصد کی بھی کمی واقع ہوئی ہے اور اپریل 2019 میں 2.1 فیصد کی کمی کے بعد یہ سب سے بڑی کمی ہے اور یہ کمی پچھلے چھ مہینوں کے دوران ہونے والی کمی کے نصف حصہ کے برابر ہے۔
خیال رہے کہ دسمبر کے مہینہ میں جنوبی کوریا کی درآمدات میں 0.7 فیصد کی کمی آئی ہے جبکہ نومبر کے مہینہ میں 13.0 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔
دسمبر کےاعداد وشمار میں چین کے اندر جنوبی کوریا کی مال برآمد کرنے والی سب سے بڑی منڈی میں 3.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہےاور یاد رہے کہ 14 ماہ کے دوران پہلی مرتبہ یہ اضافہ ہوا ہے۔
جنوبی کوریا دنیا کا سب سے بڑا الیکٹرانک چپس، اسمارٹ فونز، کار اور جہاز برآمد کرنے والا ملک ہے۔