بچوں کا قد بڑھائیں
کیا آپ واقعی سمجھتے ہیں کہ بچے کو مناسب خوراک دی جارہی ہے․․․․؟ مناسب خوراک کا مطلب ہے غذائیت سے بھر پور متوازن خوراک جو بڑھتے ہوئے بچوں کے لئے ضروری ہے۔ جو بچے گھر کا صاف ستھرا اور صحت بخش کھانا کھاتے ہیں وہ ان بچوں کے مقابلے میں زیادہ صحت مند ہوتے ہیں جو
مناسب خوراک لینے کے بعد بھی اپنی عمر کے لحاظ سے بچوں کا قد چھوٹا رہ جائے تو والدین کے لئے بڑی فکر کی بات ہوتی ہے۔ کیا آپ واقعی سمجھتے ہیں کہ بچے کو مناسب خوراک دی جارہی ہے․․․․؟ مناسب خوراک کا مطلب ہے غذائیت سے بھر پور متوازن خوراک جو بڑھتے ہوئے بچوں کے لئے ضروری ہے۔ جو بچے گھر کا صاف ستھرا اور صحت بخش کھانا کھاتے ہیں وہ ان بچوں کے مقابلے میں زیادہ صحت مند ہوتے ہیں جو باہر کا کھانا کھاتے ہیں۔
آج کل بچوں میں فاسٹ فوڈ اور باہر کے مرغن کھانا کھانے کی عادت بڑھتی جارہی ہے۔ اگر ذہن میں یہ تصور ہو کہ بچوں کا پیٹ بھرنا زیادہ اہم ہے اور اگر اس تصور کے تحت ہم بچوں کی ہر فرمائش پر انہیں برگر، پیزا، چپس اور چاٹ کھلاتے رہیں گے تو ان کی صحت کے لئے مفید نہیں ہو گا۔
روز مرہ خوراک میں موجود ملاوٹ کی وجہ سے بچوں کی نشوونما متاثر ہوتی ہے اور ان کے قد میں خاطر خواہ اضافہ نظر نہیں آتا ہے۔ اردو پوائنٹ کے مطابق مندرجہ ذیل غذائیں بچوں کے قد میں اضافے کا سبب بنتی ہیں۔
دودھ
بڑھتے ہوئے بچوں کے لئے دودھ ضروری ہوتا ہے اور اگر بچوں کو روزانہ دودھ پینے کی عادت ڈالی جائے تو ان کی نشوونما میں تیزی آجاتی ہے۔
سبزیاں اور پھل
تازہ پھل بچوں کی پرورش میں معاون ہوتے ہیں۔
انڈے
یہ وٹامن B12اور پروٹین سے بھر پور ہوتے ہیں اور ان کی وجہ سے بچوں کا قد بڑھتا ہے۔
بچوں کو دن میں کم از کم ایک انڈہ کھلائیں کیونکہ اس کی وجہ سے ان کا قد بڑھے گا۔
گوشت
گائے اور بکرے کے گوشت میں پروٹین کی وافر مقدار ہوتی ہے اور یہ پروٹین نشوونما میں مددگار ہوتا ہے۔
بکرے کے گوشت کی یخنی سے نہ صرف بچوں کی نشوونما میں مدد ملے گی بلکہ اس کی وجہ سے نزلہ وزکام جیسے بیماریوں سے محفوظ بھی رہیں گے۔
مچھلی
مچھلی کے گوشت میں اومیگا تھری، وٹامن ڈی اور پروٹین پائی جاتی ہے اور اس کے استعمال سے بچوں کا قد تیزی سے بڑھتا ہے۔