افغانستان: فضائی آلودگی سے ایک ہفتے میں 17 افراد جاں بحق
افغانی وزارت صحت کے ایک عہدیدار فدا محمد پیکان نے میڈیا کو بتایا ہے کہ افغانستان بدترین فضائی آلودگی کی زد میں ہے اور ایک ہفتے میں کم ازکم 17 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
افغانی وزارت صحت کے ایک عہدیدار فدا محمد پیکان نے میڈیا کو بتایا ہے کہ افغانستان بدترین فضائی آلودگی کی زد میں ہے اور ایک ہفتے میں کم ازکم 17 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ فضائی آلودگی سے 8 ہزار سے زائد متاثر مریضوں میں سے اکثریت کو سانس لینے میں دشواری کاسامنا ہے اور اس کے علاج کے لیے لوگ ہسپتالوں میں پہنچ رہے ہیں جہاں ایک ہفتے کے دوران کم از کم 17 اموات ہوچکی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل کو دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں شمار کیا جاتا ہے۔ اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے نیشنل انوائرنمنٹ پروٹیکشن ایجنسی نے کابل کی میونسپل انتظامیہ اور وزارت داخلہ کے تعاون سے انسداد آلودگی کی مہم شروع کردی ہے اور شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ فضائی آلودگی کا باعث بننے والے کاروبار کو بند کردیں۔
aXA6IDMuMTQxLjMxLjIwOSA= ejasoft island