موسم سرما میں جوڑوں اور ہڈیوں میں درد كے اسباب اور ان سے حفاظت کا طریقہ
ڈاکٹر شہاب حیدر کنسلٹنٹ ٹراما آرتھوپیڈک سرجن نے کہا ہے کہ جوڑوں اور ہڈیوں کے درد کو "پین فور کاسٹ" کہا جاتا ہے اور جیسے جیسے موسم تبدیل ہوتا ہے ایک بیرو میٹر پریشر ہوتا ہے اور ہوا کا رخ تبدیل ہونے سے جسم میں جوائن پریشر بڑھتا ہے اور اسکی وجہ سے آپ کی ہڈ
ڈاکٹر شہاب حیدر کنسلٹنٹ ٹراما آرتھوپیڈک سرجن نے کہا ہے کہ جوڑوں اور ہڈیوں کے درد کو "پین فور کاسٹ" کہا جاتا ہے اور جیسے جیسے موسم تبدیل ہوتا ہے ایک بیرو میٹر پریشر ہوتا ہے اور ہوا کا رخ تبدیل ہونے سے جسم میں جوائن پریشر بڑھتا ہے اور اسکی وجہ سے آپ کی ہڈیوں میں درد بھی بڑھنے لگتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ سردی میں خون کی گرمائش کم ہوجاتی ہے جب ٹھنڈا موسم آتا ہے تو وائٹل آرگنس دل، گردے، دماغ میں بلڈ فلو برقرار رکھتی ہے۔
ڈاکٹر شہاب نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا ہے کہ جوڑوں اور ہڈیوں کے درد کی ایک اہم وجہ سردیوں میں شہریوں کی جانب سے پانی کا زیادہ استعمال کرنا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ہے کہ ہم یہ نصیحت کرتے ہیں کہ آپ ہلکے وزن سے ورزش کریں اور ڈھیلے کپڑے پہنیں کیونکہ اس سے جسم کے اندر گرمی رہے گی اور جسم کا ٹمپریچر نارمل رہے گا۔
aXA6IDMuMTQ1LjgxLjE5OCA= ejasoft island