اس ماہ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو پاکستان کے دورہ کے لئے روانہ
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیف ایگزیکٹو مانو سواہنے رواں ماہ کے تیسرے ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے اور آئی سی سی ایونٹس کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے حکام سے ملاقات کریں گے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیف ایگزیکٹو مانو سواہنے رواں ماہ کے تیسرے ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے اور آئی سی سی ایونٹس کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے حکام سے ملاقات کریں گے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل 2023 سے 2031 تک کے آئی سی سی ایونٹس کی میزبانی کی منصوبہ بندی شروع کر رہی ہے اور اس سلسلے میں آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو رکن ممالک کے بورڈ حکام سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔
جيو نيوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو مانو سواہنے پاکستان کا بھی دورہ کریں گے اور ان کا یہ دورہ اس ماہ کے تیسرے ہفتہ میں ہونے کا شیڈول تیار کیا جا رہا ہے۔
وہ دورے کے دوران لاہور اور اسلام آباد جائیں گے اور پی سی بی حکام سے آئندہ کے آئی سی سی ایونٹس کی میزبانی کے حوالے سے بات چیت کریں گے۔
ان ایونٹس میں ورلڈکپ، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، ویمن ایونٹس، انڈر-19 ورلڈ کپ اور کوالیفائنگ راؤنڈز شامل ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ آئی سی سی ایونٹس کی میزبانی کی پیشکش کے سلسلہ میں بات کرے گا اور یاف رہے کہ مانو سواہنے پاکستان سے قبل بنگلادیش کا بھی دورہ کریں گے۔