مکیش امبانی: ہندوستان میں پریمیئر ڈیجیٹل سوسائٹی بننے کی صلاحیت ہے
ریلائنس انڈسٹریز لمیٹیڈ (RIL) کے چیئرمین مکیش امبانی نے کہا کہ ہندوستان تیزی سے ڈیجیٹل سوسائٹی کے شعبہ میں آگے بڑھ رہا ہے، اور دنیا کی تین بڑی معیشت کے درمیان اپنا مقام بنائے گا۔
ریلائنس انڈسٹریز لمیٹیڈ (RIL) کے چیئرمین مکیش امبانی نے کہا کہ ہندوستان تیزی سے ڈیجیٹل سوسائٹی کے شعبہ میں آگے بڑھ رہا ہے، اور دنیا کی تین بڑی معیشت کے درمیان اپنا مقام بنائے گا۔
نیوز 18 کے مطابق مکیش امبانی نے آج یہاں چیف ایگزیکٹو افسرس ( سی ای او ) کے فیوچر ڈیکوڈیڈ کانکلیو کے دوران مائیکرو سافٹ کے سی ای او ستیہ نڈیلا سے بات چیت میں کہا ہے کہ ہندوستان پریمیئر ڈیجیٹل سوسائٹی کے طور پر ابھر رہا ہے، اور دنیا کی تین بڑی معیشتوں میں شامل ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
یاد رہے کہ ستمبر 2016 میں ریلائنس جیو کے ذریعہ سے ٹیلی مواصلات کے شعبہ میں انقلابی تبدیلی آئی ہے۔ جیو کے ٹیلی مواصلات کے شعبہ میں قدم رکھنے کے بعد ملک میں ڈاٹا شرحوں کو بہت نیچے لانے میں مد دملی ہے ۔ جیو کے آنے سے پہلے جہاں ایک جی بی کے لئے 300 سے 500 روپے کی ڈیٹا شرحیں تھیں ، وہیں اب کم ہو کر صرف 12 سے 14 روپے ہی رہ گئی ہے ۔ جیو کے ٹیلی مواصلات کے شعبہ میں قدم رکھنے سے پہلے ڈیٹا اسپیڈ 256 کے بی پی ایس تھی، اور اب 21 ایم بی پی ایس ہے۔
aXA6IDE4LjIxOC4xMjkuMTAwIA== ejasoft island