نریندر مودى: دفاع میں ہمارا ہدف کسی ملک کے خلاف نہیں ہے
ہندوستان میں ڈیفنس مینوفیکچرنگ کو بڑھانے کے لئے نئے ہدف رکھے گئے ہیں. اس کے لئے کم از کم دو سو نئے ڈیفنس اسٹارٹ آفس کا ہدف رکھا گیا ہے
ہندوستان میں ڈیفنس مینوفیکچرنگ کو بڑھانے کے لئے نئے ہدف رکھے گئے ہیں. اس کے لئے کم از کم دو سو نئے ڈیفنس اسٹارٹ آفس کا ہدف رکھا گیا ہے. اس کے علاوہ ہندوستان کی خلائی ٹیکنالوجی ملک کی عوام کی خدمت کرنے کے لئے کام کر رہی ہے.
امر اجالا نیوز کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ اپنے ملک کے ساتھ ساتھ پڑوس کے ممالک کو تحفظ دینا ہماری اپنی ذمہ داری ہے. ہندوستان کی ڈیفنس خواہش کسی ملک کے خلاف نہیں ہے. ہندوستان عالمی امن کا حامی رہا ہے اور آج دنیا بھر میں چھ ہزار سے زیادہ ہندوستانی فوجی عالمی امن گروپ کا حصہ ہے.
نریندر مودی نے مزید کہا ہے کہ ہماری حکومت میں ڈیفنس سیکٹر میں ایف ڈی آئی کو 100 فیصد لانے کی اجازت دی گئی ہے.
اس کے علاوہ تینوں افواج میں کوآرڈینیشن اور حفاظتی سامان کی خریداری میں تیزی لانے کے لئے ڈیفنس پلاننگ کمیٹی کا قیام کیا گیا ہے. آج ہندوستان میں دو بڑی ڈیفنس آفس کو تعمیر کیا جا رہا ہے. جس میں سے ایک تمل ناڈو اور دوسرا اتر پردیش میں تیار ہو رہا ہے. انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ اگلے پانچ سالوں میں ڈیفنس کوریڈور میں 20 ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا مقصد ہے.
aXA6IDE4LjExOS4xMzYuMjM1IA== ejasoft island