ہندوستان: دہلی اسمبلی انتخابات کے لئے چناؤ مہم اپنے عروج پر
بی جے پی کے سینئر لیڈر اور وزیر داخلہ امت شاہ آج دہلی کے میور وہار فیس- 3 نیوز اشوک نگر اور کرشنا نگر میں عوامی میٹنگ سے خطاب کریں گے۔ بی جے پی صدر جے پی نڈا آدرش نگر اور تری نگر میں روڈ شوکریں گے اور جنگ پورہ میں ایک عوامی میٹنگ سے بھی خطاب کریں گے۔
دہلی میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لئے چناﺅ مہم عروج پر پہنچ گئی ہے کیونکہ اب چناﺅ مہم ختم ہونے میں صرف ایک دن باقی ہے۔
نيوز اون اير کے مطابق بی جے پی کے سینئر لیڈر اور وزیر داخلہ امت شاہ آج دہلی کے میور وہار فیس- 3 نیوز اشوک نگر اور کرشنا نگر میں عوامی میٹنگ سے خطاب کریں گے۔ بی جے پی صدر جے پی نڈا آدرش نگر اور تری نگر میں روڈ شوکریں گے اور جنگ پورہ میں ایک عوامی میٹنگ سے بھی خطاب کریں گے۔
اُن کے علاوہ پنجاب کے وزیراعلیٰ اور کانگریس کے لیڈر کیپٹن امریندر سنگھ دہلی کے نائب وزیراعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے لیڈر منیش سسودیا بھی قومی دارالحکومت میں عوامی میٹنگوں میں شرکت کریں گے۔
دہلی میں 70 رُکنی اسمبلی کے انتخابات ہفتے کے روز ہوں گے اور ووٹوں کی گنتی اس مہینے کی 11 تاریخ کو کی جائے گی۔
aXA6IDMuMTQ1LjQyLjk0IA== ejasoft island