نیٹو کے سربراہ: نیٹو کو چین کی بڑھتی ہوئی طاقت سے ہر صورت نمٹنا ہوگا
مغربی دفاعی اتحاد نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ہمیں چین کی بڑھتی ہوئی دفاعی طاقت کے مضمرات پر سنجیدگی سے غور کرنا ہوگا۔
مغربی دفاعی اتحاد نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ہمیں چین کی بڑھتی ہوئی دفاعی طاقت کے مضمرات پر سنجیدگی سے غور کرنا ہوگا۔
نیٹو سربراہ جینز اسٹولٹن برگ نے لندن میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم چین کو اپنا مخالف نہیں بنانا چاہتے لیکن ہمیں چین کی بڑھتی قوت سے نمٹنا ہوگا۔
اسٹولٹن برگ کا کہنا تھا کہ چین کی بڑھتی ہوئی طاقت اور اس کے میزائیل جو کہ یورپ سمیت امریکہ کو بھی نشانہ بنانے کی طاقت رکھتے ہیں اس بات کا تقاضا کرتے ہیں کہ نیٹو اتحادیوں کو مل کر اس مسئلے سے نمٹنا ہوگا۔
یاد رہے کہ امریکہ اور چین کے درمیان ایک سال سے جاری تجارتی جنگ روکنے پر اتفاق بھی ہو گیا ہے۔
واضح رہے کہ نیٹو میں شامل 29 ممالک کی دو روزہ کانفرنس لندن میں ہورہی ہے جس میں ممبر ممالک چین کی پالیسیوں سے نمٹنے کے حوالے سے لائحہ عمل پر غور کررہے ہیں۔
aXA6IDMuMTMzLjEyLjE3MiA=
ejasoft island