ایران میں تیسرے روز بھی حکومت مخالف احتجاجات، فائرنگ سے کئی مظاہرین زخمی
ایران میں حکومت کی طرف سے یوکرین کا مسافر جہاز مارگرائے جانے کی غلطی تسلیم کرنے کے بعد ملک میں حکومت کے خلاف کل تیسرے روز بھی مظاہرے ہوئے جن میں سیکڑوں افراد نے ایرانی رجیم کے خلاف نعرے بازیاں کی ہیں۔

نوائے وقت کے مطابق اس موقع پر پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی طرف سے پرتشدد حربے استعمال کیے گئے جس کے نتیجے میں کئی مظاہرین زخمی ہوئے ہیں۔
سماجی کارکنوں کی طرف سے سوشل میڈیا پر مظاہروں اور حکومت مخالف ریلیوں کی تصاویر اور ویڈٰیوز پوسٹ کی گئی ہیں جن میں مظاہرین کو حکومت کے خلاف نعرے لگاتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران میں ہونے والے مظاہروں میں یونیورسیٹیز کے طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی ہے۔انہوں نے ایرانی قیادت کو قتل کرکے ان کی جگہ ملائوں کو اقتدار سونپنے کے خلاف نعرے لگائے ہیں۔ اس کے علاوہ طلبہ کی بڑی تعداد نے ایک مسافر جہاز کو میزائل سے مار گراکر تباہ کرنے اور اس میں سوار 176 افراد کو ہلاک کرنے کے اقدام کے خلاف بھی شدید نعرے بازیاں کی ہیں ۔
aXA6IDMuMTQ1LjQ3LjI1MyA= ejasoft island