پاک بحریہ: شمالی بحیرہ عرب اور مکران کوسٹ پر مختلف میزائلوں کی فائرنگ
پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں کو جانچنے کے لیے شمالی بحیرہ عرب اور مکران کوسٹ پر مختلف میزائلوں کی فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا گیا ہے۔
پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں کو جانچنے کے لیے شمالی بحیرہ عرب اور مکران کوسٹ پر مختلف میزائلوں کی فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا گیا ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے جنگی بحری جہاز اور ہوائی جہاز نے سطح سمندر پر مار کرنے والے اینٹی شپ میزائلوں سے فائرنگ کی ہے۔
اس کے علاوہ پاک بحریہ کی فاسٹ اٹیک کرافٹ نے بھی سطح سمندر سے زمین پر میزائل فائر کیا ہے اور اسی کے ساتھ ہی مکران کوسٹ سے ایئر ڈیفنس میزائلوں نے بھی فائر کئے ہیں اور زیر سمندر روائتی آبدوز سے بھی زمین پر میزائل فائرنگ کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔
آپریشنل تیاریوں سے متعلق ترجمان پاک بحریہ نے بتایا ہے کہ فائر کئے گئے مختلف میزائلوں نے اپنے اہداف کو انتہائی کامیابی سے نشانہ لگایا ہے۔