سیاست
پاکستان نیوی کی جنگی مشقیں: جنگی جہازوں سے میزائل فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ
پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں کو جانچنے کے لئے جاری جنگی مشق رباط کے دوران میزائل فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا گیا ہے۔
پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں کو جانچنے کے لئے جاری جنگی مشق رباط کے دوران میزائل فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا گیا ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق جنگی مشق رباط کا مقصد پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں کو جانچنا ہے اور اس میں نیوی کی تمام فیلڈ کمانڈ سمیت پاکستان ایئر فورس بھی حصہ لے رہی ہے اور اس کا مقصد آپریشنل حکمت عملی کی جانچ اور مشترکہ آپریشن کرنے کی صلاحیتوں کو بڑھانا بھی ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ جنگی مشق سے بحری دفاع کو یقینی بنانے کے لئے پاکستان نیوی کی تیاریوں کے اعلیٰ معیار اور جنگی صلاحیتوں کے عزم کا ثبوت ملتا ہے۔
aXA6IDMuMTkuMjcuMTc4IA== ejasoft island