پاکستان: وزیر اعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا
وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت 4 نکاتی ایجنڈے پر مشتمل وفاقی کابینہ کا اجلاس ویڈیو لنک کے ذریعے آج ہوگا۔ کابینہ اجلاس میں کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔
وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا۔
نوائے وقت کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت 4 نکاتی ایجنڈے پر مشتمل وفاقی کابینہ کا اجلاس ویڈیو لنک کے ذریعے آج ہوگا۔ کابینہ اجلاس میں کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔
اجلاس میں معاشی صورتحال اور ریلیف پیکج سمیت دیگر امور پر غور کیا جائے گا جبکہ کابینہ کو توانائی ڈویژن کی جانب سے بجلی اور گیس پر بریفنگ دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ سب کمیٹی کی جانب سے قانونی مقدمات کے فیصلوں کی توثیق کرے گی جبکہ 26 اور 30 مارچ کے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔ کابینہ اجلاس میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی اور آٹے کی قلت کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ اس کے علاوہ اشیائے خوردونوش کی پورے ملک میں دستیابی یقینی بنانے سے متعلق بھی فیصلہ ہوگا۔
aXA6IDE4LjE5MC4yMTcuMTM0IA== ejasoft island