شاہد خاقان عباسی کی حفاظی ضمانت منظور
پیر 30 مارچ کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں شاہد خاقان کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے 4 ہفتوں کے اندر کراچی احتساب عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی ہے۔
سماء نيوز کے مطابق پیر 30 مارچ کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں شاہد خاقان کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے 4 ہفتوں کے اندر کراچی احتساب عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔
ياد رہے کہ شاہد خاقان اور دیگر پر خزانے کو 13 کروڑ 80 لاکھ روپے نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔
نیب نے 27 مارچ کو سابق وزیر اعظم کے خلاف احتساب عدالت کراچی میں ایم ڈی پی ایس او کی غیر قانونی تعیناتی کا ریفرنس دائر کیا تھا۔
ریفرنس سے متعلق کراچی کی احتساب عدالت نے شاہد خاقان عباسی سمیت سابق سکريٹری پٹرولیم ارشد مرزا کے ناقابل ضمانت وارنٹ بھی جاری کر دیے تھے۔