پاکستان: تمام بینکوں کو دو سہ ماہیوں کے لئے ڈیوڈنڈ معطل کرنے کی ہدایت
سماء نیوز کے مطابق ایسے بینک ڈی ایف آئیز جو 22 اپریل 2020 تک آخر مارچ کی سہ ماہی کے ڈیوڈنڈ کی منظوری دے چکے ہوں، انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جون اور ستمبر 2020 کی سہ ماہیوں کے لئے اپنے ڈیوڈنڈ کی تقسیم معطل کر دیں اور دیگر تمام بینکوں کو بھی ہدایت کی جاتی
بینک دولت پاکستان نے ملک میں تمام بینکوں ڈی ایف آئیز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے ڈیوڈنڈ کی تقسیم کو اگلی دو سہ ماہیوں کے لئے معطل کر دیں۔
سماء نیوز کے مطابق ایسے بینک ڈی ایف آئیز جو 22 اپریل 2020 تک آخر مارچ کی سہ ماہی کے ڈیوڈنڈ کی منظوری دے چکے ہوں، انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جون اور ستمبر 2020 کی سہ ماہیوں کے لئے اپنے ڈیوڈنڈ کی تقسیم معطل کر دیں اور دیگر تمام بینکوں کو بھی ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ مارچ اور جون 2020 کے لئے ڈیوڈنڈ کی تقسیم معطل کر دیں۔
یہ اہم فیصلہ کووڈ 19 کی وبا سے پیدا ہونے والی غیر یقینی صورت حال اور اس کے نتیجے میں بینکوں کے قرضہ جاتی پورٹ فولیوز میں انفیکشن کے بلند تناسب کے امکان کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ اس اقدام سے بینکاری نظام کے نقصان کو جذب کرنے کی صلاحیت بڑھے گی اور پاکستان میں حقیقی شعبے کو مزید مدد کی فراہمی ممکن ہوسکے گی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق ہمیں اعتماد ہے کہ ڈیوڈنڈ کی ادائیگی کو معطل کرنے سے شعبہ بینکاری کی استقامت میں مزید اضافہ ہوگا اور اس سے ان کی حقیقی معیشت کو درکار اشد ضروری قرضوں کی فراہمی کی صلاحیت بہتر ہوگی۔
aXA6IDMuMTM4LjIwMC42NiA= ejasoft island