پاکستان: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج
مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا جس میں 9 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔
مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا جس میں 9 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔
دنیا نیوز کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس میں وزیر اعظم کی طرف سے مزدوروں کو 200ارب روپے کی کیش گرانٹ تقسیم کی سمری پر غور ہوگا، مسابقتی کمیشن کو مکمل طور پر خود مختار اور فعال بنانے کے لئے سفارشات کی منظوری ایجنڈا میں شامل ہے اور بلوچستان کے 19 منصوبے مکمل کرنے کے لئے 60 کروڑ روپے گرانٹ دینے کی منظوری بھی دی جائے گی۔
حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان کے ماحولیاتی نظام کی بحالی کے منصوبے کے لئے نرم شرائط پر قرض فراہمی کے سلسلے میں غور کیا جائے گا، فرنٹیئر کانسٹیبلری بلوچستان کے ہیلی کاپٹر مرمت کے لئے 70 لاکھ گرانٹ کی منظوری دی جائے گی، ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کے لئے 1کروڑ 50 لاکھ روپے جاری کرنے کی منظوری دی جائے گی اور ای او بی آئی کے نظرثانی شدہ بجٹ کی منظوری بھی دی جائے گی۔
aXA6IDE4LjE5MS4xOTUuMTEwIA== ejasoft island