پاکستان: کورونا وائرس کی وجہ سے ٹیکسٹائل مصنوعات کی بڑی منڈیاں بیٹھ گئیں
کورونا وائرس وبا کے باعث پاکستانی ٹیکسٹائل مصنوعات کی بڑی منڈیاں یورپ اور امریکہ مکمل طور پر بیٹھ چکی ہیں، آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے مطابق کورونا وبا نے پاکستانی ٹیکسٹائل انڈسٹری کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔

نيو نيوز کے مطابق برآمدی سودے منسوخ ہو رہے ہیں اور جو ادائیگیاں آنی تھیں وہ بھی تاخیر کا شکار ہیں، نئے آرڈرز بھی موصول نہیں ہو رہے ہیں۔ ایسوسی ایشن نے وفاقی وزارت تجارت کے مشیر عبدالرزاق داؤد کے نام ایک ہنگامی مراسلے میں اپیل کی ہے کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کو بحران سے نکالنے کے لئے زیرو ریٹ کی سہولت (ایس آر او 1125) کو فی الفور بحال کیا جائے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ سیلز ٹیکس کی چھوٹ ایف بی آر کے ان اندازوں کو بنیاد بنا کر دی گئی تھی جس میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی مقامی فروخت 50 فیصد ظاہر کی گئی تھی تاہم اب خود ایف بی آر اپنے اس اندازے کو غلط مان چکا ہے اور ٹیکسٹائل انڈسٹری کی مقامی فروخت مجموعی فروخت کا 20فیصد مان لی گئی ہے۔
aXA6IDMuMTM5LjEwNC4yMTQg ejasoft island