سیاست
پاکستان: شہریوں کو گھروں میں ماسک فراہمی کی درخواست ناقابل سماعت قرار
لاہور ہائی کورٹ نے شہریوں کو گھروں میں ماسک اور گلوز فراہم کرنے سے متعلق درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کردیا ہے۔
لاہور ہائی کورٹ نے شہریوں کو گھروں میں ماسک اور گلوز فراہم کرنے سے متعلق درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کردیا ہے۔
اب تک نيوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں عام شہریوں کو گھروں میں ماسک اور گلوز فراہم کرنے کے معاملے پر فیصلہ جاری کیا گیا ہے، جسٹس عائشہ نے شہری طارق پرویز کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا ہے۔
عدالت کی جانب سے جاری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عدالت پالیسی معاملات میں مداخلت نہیں کرسکتی ہے جبکہ درخواست گزار کا موقف تھا کہ پاکستان بھر میں کورونا وائرس کی بنا پر لاک ڈاؤن ہے، لہذا حکومتیں عام شہریوں کو گھروں میں ماسک اور گلوز فراہم کریں۔
aXA6IDMuMTI5LjE5LjI1MSA= ejasoft island