پاکستان: شہباز شریف آج لاہور نیب میں بارہ بجے پیش ہوں گے
مسلم لیگ ن کے صدر کو نیب لاہور نے سوالات کے جوابات کے لئے بارہ بجے طلب کر رکھا ہے۔ نیب نے شہباز شریف کو کورونا کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اپنانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
مسلم لیگ ن کے صدر کو نیب لاہور نے سوالات کے جوابات کے لئے بارہ بجے طلب کر رکھا ہے۔ نیب نے شہباز شریف کو کورونا کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اپنانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
اب تک نيوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو لاہور نیب نے آج بارہ بجے طلب کر رکھا ہے۔ اس سے قبل ان کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں سترہ اپریل کو طلب کیا گیا تھا مگر شہباز شریف کورونا کا عذر پیش کر کے نیب میں پیش نہیں ہوئے۔
نیب لاہور نے انیس اپریل کو اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو دوبارہ طلب کرنے کا نوٹس جاری کیا تھا اور انہیں بائیس اپریل کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ نوٹس میں ان کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ کورونا وبا کے پیش نظر مکمل حفاظتی اقدامات کئے جائیں گے۔
aXA6IDMuMTQ0LjExMy4xOTcg ejasoft island