صدر پاکستان: الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا مساجد میں سماجی فاصلے کے رجحان کو اجاگر کرے
صدر ڈاکٹر عارف علوی نے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا سے اپیل کی ہے کہ وہ مساجد میں سماجی فاصلے کے رجحان کو اجاگر کریں جس پر حکومت اور علماء کے درمیان اتفاق رائے طے پایا ہے۔
صدر ڈاکٹر عارف علوی نے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا سے اپیل کی ہے کہ وہ مساجد میں سماجی فاصلے کے رجحان کو اجاگر کریں جس پر حکومت اور علماء کے درمیان اتفاق رائے طے پایا ہے۔
دنیا نیوز کے مطابق ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا ہے کہ نمازیوں کو اس بات کی تعلیم دی جانی چاہیے کہ وہ اپنے اور دوسرے کے تحفظ کے لئے سماجی دوری کے اصول پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔
صدر مملکت نے کراچی کی ایک مسجد میں نماز کے اجتماع کی تصاویر اور ذرائع ابلاغ کی ایک رپورٹ بھی شیئر کی ہے جس میں مسجد میں سماجی فاصلے کو دیکھا گیا ہے۔
رپورٹ میں مساجد کو جراثیم سے پاک، قالین ہٹائے جانے اور فرش پر نشانات کو دیکھا گیا ہے تاکہ لوگ نماز کی ادائیگی کے دورن سماجی فاصلے کو برقرار رکھتے ہوئے کھڑے ہوں۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں ملک میں احساس ذمہ داری بڑھانے کی ضرورت ہے۔
aXA6IDMuMTM1LjE5MC4yMzIg ejasoft island