پاکستان: کورونا کے خلاف برسرِ پیکار عملے کو خراج تحسین، دنیا کا سب سے بڑا سفید پرچم لہرایا گیا
کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف اور سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے سکھر میں دنیا کا سب سے بڑا سفید پرچم لہرایا گیا ہے۔
کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف اور سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے سکھر میں دنیا کا سب سے بڑا سفید پرچم لہرایا گیا ہے۔
جیو نیوز کے مطابق سکھر میونسپل کارپوریشن نے لب مہران واکنگ ٹریک پر کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر جنگ لڑنے والے ہیروز کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے 300 فٹ بلند، 84 فٹ لمبا اور 56 فٹ چوڑا دنیا کا سب سے بڑا سفید پرچم لہرایا گیا ہے۔
کورونا کے خلاف برسرِ پیکار ہیروز کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے منعقد کی جانے والی تقریب میں موجود تمام افراد کو سندھی ٹوپی اور اجرک بھی پیش کی گئی ہے۔
سفید پرچم لہرائے جانے کے دوران پاک فوج، رینجرز، پولیس اور ضلعی افسران کی جانب سے ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف اور سیکیورٹی اہلکاروں کو سلیوٹ بھی کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے میئر سکھر ارسلان شیخ کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں ہمارا ہیلتھ سسٹم اس قابل نہیں تھا اگر ہمارے ڈاکٹرز، رینجرز، فورسز اور باقی سارے پیرا میڈیکلز یہ کام نہ کرتے۔
انہوں نے کہا ہے کہ یہی وجہ ہے کہ ہم نے الیوتھن لارجسٹ پول پر دنیا کا سب سے بڑا وائٹ فلیگ لگایا ہے۔
aXA6IDMuMTUuNC4yNDQg ejasoft island