پاکستان: بلوچستان میں لاک ڈاؤن میں 5 مئی تک توسیع اور تمام پابندیاں برقرار
کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں لاک ڈاون میں 5 مئی تک توسیع کردی گئی ہے اور تمام پابندیاں بھی بدستور برقرار رہیں گی۔
کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں لاک ڈاون میں 5 مئی تک توسیع کردی گئی ہے اور تمام پابندیاں بھی بدستور برقرار رہیں گی۔
صوبائی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق لاک ڈاون میں توسیع آج دوپہر 12بجے سے 5 مئی دوپہر 12بجے تک کی گئی ہے اور اس دوران تمام پابندیاں بدستور جاری رہیں گی۔
جیو نیوز کے مطابق نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان میں عوامی مقامات پر 10یا 10سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی برقرار ہے جب کہ نجی اور سرکاری مقامات پر ہر قسم کے اجتماعات پر بھی پابندی عائد ہے۔ اس کے علاوہ درباروں اور درگاہوں سمیت تمام مقامات پر اجتماعات پر بھی پابندی برقرار ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق شہر، بین الاضلاعی، بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر پابندی رہے گی جب کہ خاتون یا معمر افراد کےعلاوہ موٹرسائیکل کی ڈبل سواری اور کار میں 2 افراد سے زائد کی سواری پر بھی پابندی رہے گی البتہ بیماری کی صورت میں کار میں تیسرے شخص کی سواری کی اجازت ہوگی۔
بلوچستان میں تمام تعلیمی ادارے، دفاتر، کوچنگ سینٹرز اور مدارس 31 مئی تک بند رہیں گے جب کہ شاپنگ مالز، سنیما، فارم ہاؤسز، پکنک پوائنٹس، شادی ہالز، لان، جم، کلب سمیت کھیلوں کے میدان، تربیتی مراکز، ہوٹلز، بیوٹی پارلرز، شو رومز، لگژری سامان کے اسٹور بھی بند رہیں گے۔
لاک ڈاؤن میں صرف صحت، خوراک اور فوڈ پیکنگ کے شعبے سے منسلک افراد پابندی سے مستثنی ہوں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 3 فٹ سے زائد فاصلہ برقرار رکھنے پر بھی سختی سے عملدرآمد ہوگا۔
aXA6IDMuMTcuNzQuNTUg ejasoft island