پاکستان: کورونا سے مجموعی ہلاکتیں 192 اور کیسز 9219
پاکستان میں کورونا وائرس سے آج اب تک مزید 3 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد ملک میں مہلک وبا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 192 ہو گئی ہے جب کہ مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مصدقہ مریضوں کی تعداد 9219 تک پہنچ گئی ہے
پاکستان میں کورونا وائرس سے آج اب تک مزید 3 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد ملک میں مہلک وبا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 192 ہو گئی ہے جب کہ مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مصدقہ مریضوں کی تعداد 9219 تک پہنچ گئی ہے۔
جیو نیوز کے مطابق 192 ہلاکتوں میں سے اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں 74 افراد کا انتقال اس وائرس کی وجہ سے ہو چکا ہے۔ سندھ میں 61، پنجاب میں 45، بلوچستان میں 6 جب کہ گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں تین تین افراد اس مہلک وائرس کے باعث ہلاک ہوئے ہیں۔
آج بروز منگل ملک بھر سے اب تک کورونا کے مزید 89 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 3ہلاکتیں بھی سامنے آئی ہیں جن میں سے پنجاب میں 84 کیسز 3ہلاکتیں، اسلام آباد میں 4کیسز اور آزاد کشمیر میں ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔
aXA6IDE4LjIyNy40OC4xMzEg ejasoft island