ایران کا بحری میزائلوں کی رینج 700 کلو میٹر تک بڑھانے کا اعلان
ایرانی پاسداران انقلاب کے نیول کمانڈر علی رضا تنکسیری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ ہفتے شمالی خلیج عرب میں امریکی بحری جہازوں اور امریکی کشتیوں کے درمیان تصادم اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی کشیدگی کے بعد تہران سمندر میں میزائلوں کی رینج کو 700 کلو
ایرانی پاسداران انقلاب کے نیول کمانڈر علی رضا تنکسیری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ ہفتے شمالی خلیج عرب میں امریکی بحری جہازوں اور امریکی کشتیوں کے درمیان تصادم اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی کشیدگی کے بعد تہران سمندر میں میزائلوں کی رینج کو 700 کلو میٹر تک بڑھانے میں کامیاب ہوگیا ہے۔
نوائے وقت کے مطابق ایران کی نیوز ایجنسی نے ویب سائٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایران نے سمندر میں پانی کے اوپر تیرنے والی 55 میٹر طویل موٹر کشتی، جنگی کشتیاں اور ایئر کرافٹ بھی تیار کئے ہیں۔
ایرانی نیول عہدیدار تنکسیری کا کہنا ہے کہ خطے میں امریکیوں کی موجودگی امن کو تاراج کررہی ہے۔ خیال رہے کہ ان کا یہ اشارہ حال ہی میں ایرانی پاسدران انقلاب کی ایک جنگی کشتی اور امریکی بحری جہاز کے درمیان ہونے والے تصادم کی طرف تھا۔
aXA6IDE4LjExOC4xNjQuMTUxIA== ejasoft island