پاکستان: اینٹی کرپشن سندھ نے بھی قناصرو سسٹم کے غیر قانونی اثاثوں کی تفتیش کی شروع
محکمہ ثقافت و سیاحت سندھ کرپشن اسکینڈل کے معاملے میں نیب کے بعد اینٹی کرپشن سندھ نے بھی قناصرو سسٹم کے غیر قانونی اثاثوں کی تفتیش شروع کردی ہے۔
نیب کے بعد اینٹی کرپشن سندھ نے بھی قناصرو سسٹم کے غیر قانونی اثاثوں کی تفتیش شروع کردی ہے۔
اب تک نيوز کے مطابق محکمہ ثقافت و سیاحت سندھ کرپشن اسکینڈل کے معاملے میں نیب کے بعد اینٹی کرپشن سندھ نے بھی قناصرو سسٹم کے غیر قانونی اثاثوں کی تفتیش شروع کردی ہے۔
اینٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ سندھ نے ڈائریکٹر جنرل منظور قناصرو، ان کے بھائی روشن قناصرو اور حاکم راہوجو سے تفصیلات مانگ لی ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایسٹ زون ضمیر عباسی نے تینوں سے سات دن کے اندر آمدن اور اثاثوں کے متعلق جواب طلب کرلیا ہے۔
اینٹی کرپشن کے مطابق کروڑوں روپے کے غیر قانونی اثاثوں کی بڑی تعداد گلستان جوہر، بھٹائی آباد، گلشن اور بختاور گوٹھ میں ہے جو ایسٹ زون کا علاقہ ہے۔
ڈی جی منظور قناصرو، ڈائریکٹر روشن قناصرو اور اکاؤنٹنٹ حاکم راہوجو کو دفعہ 160 سی آر پی سی کے تحت نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں۔
aXA6IDMuMTYuNTQuNjMg
ejasoft island