پاکستان: شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کا چیک پوسٹ پرحملہ، 5 دہشت گرد ہلاک
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کردیا ہے ، جس کے نتیجے میں 5 دہشت گرد ہلاک اور ایک جوان شہید اور 3زخمی ہوگئے ہیں.
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کردیا ہے ، جس کے نتیجے میں 5 دہشت گرد ہلاک اور ایک جوان شہید اور 3زخمی ہوگئے ہیں.
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ سے دس کلومیٹر دور دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کردیا ہے ، جس کاسیکیورٹی فورسز نے فائرنگ سے بھرپور جواب دیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی فورسز نے5 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا ہے،جبکہ ایک سپاہی شہید اور تین زخمی بھی ہوگئے ہیں۔
ترجمان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے، شہید حوالدار اکبر حسین خان کی عمر 43 سال اور تعلق ضلع باغ کے علاقہ دھیرکوٹ سے تھا، شہید نے پسماندگان میں بیوہ، دو بیٹے اور دو بیٹیاں چھوڑی ہیں۔
aXA6IDMuMTIuMzYuMzAg
ejasoft island