سوسائٹی
پاکستانیوں کو دبئی سے آج وطن واپس لایا جائے گا
حکومت پاکستان متحدہ عرب امارات میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کےلئے آج 20 اپریل سے دوسرے مرحلے کا آغاز کرر ہی ہے۔
حکومت پاکستان متحدہ عرب امارات میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کےلئے آج 20 اپریل سے دوسرے مرحلے کا آغاز کرر ہی ہے۔
سماء نیوز کے مطابق دبئی سے پاکستانیوں کے انخلاء کا دوسرا مرحلہ آج صبح سے شروع ہوگا۔ متحدہ عرب امارات سے آج 4 پروازیں پاکستان کےلئے روانہ ہوں گی۔
اس مرحلے میں ایک ہزار سے زائد پاکستانیوں کو وطن واپسی پر لاہور اور کراچی ایئرپورٹ اتارا جائے گا۔
دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ نے کرغزستان میں پھنسے پاکستانی طلبہ سے متعلق کہا ہے کہ وہ صورت حال سے آگاہ ہیں۔ ترجمان کے مطابق بشکک میں پاکستانی سفارت خانہ ان طلبہ سے رابطے میں ہے۔
aXA6IDMuMTMzLjg2LjE3MiA= ejasoft island