ہندوستان میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد ہوئی 507

ہندوستان کی مرکزی وزارتِ صحت کے مطابق ملک میں اتوار کے روز کورونا (کووڈ 19) سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد507 ہوگئی ہے جبکہ کورونا کے کل کیس بڑھ کر 15712 ہوگئے ہیں۔
ہندوستان کی مرکزی وزارتِ صحت کے مطابق ملک میں اتوار کے روز کورونا (کووڈ 19) سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد507 ہوگئی ہے جبکہ کورونا کے کل کیس بڑھ کر 15712 ہوگئے ہیں۔
منصف نیوز کے مطابق کورونا کے ایکٹیو کیس 12974 ہیں جبکہ 2230 صحتیاب ہو کر ڈسچارج ہوگئے ہیں۔ جملہ کیسوں میں 77 بیرونی شہری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی شام تک کورونا سے کل 19اموات ہوئی ہیں جن میں سے 10 کا تعلق مہاراشٹرا، 5 کا گجرات، 2 کا مغربی بنگال، 1کا کرناٹک اور ایک کا مدھیہ پردیش سے ہے۔
خیال رہے کہ 507 اموات میں مہاراشٹرا (211) سب سے اوپر ہے۔ اس کے بعد مدھیہ پردیش (70)، گجرات(53)، دہلی (42 ) اور تلنگانہ (18) ہے۔ تامل ناڈو اور آندھرا پردیش میں 15اموات ہوئی ہیں جبکہ اترپردیش میں یہ تعداد 14ہے۔ پنجاب میں کورونا سے 13 اور کرناٹک میں 14لوگ مرے ہیں۔ راجستھان میں 11 اور بنگال میں 12اموات ہوئی ہیں۔ جموں وکشمیر میں 5، کیرالا میں 3 اور ہریانہ میں 3 اموات کی اطلاعات ہیں۔
واضح رہے کہ ملک میں مصدقہ کیس سب سے زیادہ (3651) مہاراشٹرا میں ہیں۔ دہلی 1893 کیس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ مدھیہ پردیش 1407 کیس کے ساتھ تیسرے اور گجرات 1376کیس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے جبکہ تامل ناڈو میں کورونا کیس بڑھ کر 1372ہوگئے ہیں۔