پاکستان: سپریم کورٹ میں کورونا سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت آج بھی ہوگی
سپریم کورٹ میں کورونا وائرس سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت آج بھی ہوگی،چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔
سپریم کورٹ میں کورونا وائرس سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت آج بھی ہوگی،چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔
اب تک نيوز کے مطابق کورونا وائرس سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت آج دوسری سماعت ہے،عدالت عظمیٰ نے پہلی سماعت کے بعد وفاق سمیت تمام صوبوں کو وائرس سے متعلق کئے گئے اقدامات کی رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔ وفاق سمیت چاروں صوبوں نے عدالتی احکامات پر عمل کرتے ہوئے اٹھارہ اپریل کو اپنی رپورٹ جمع کرائی ہیں۔
سندھ کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق سندھ بھر میں 1056 آئسولیشن سینٹرز قائم کیے گئے ہیں،جبکہ383 ورکنگ وینٹی لیٹرز میں سے ایک سو چوالیس وینٹی لیٹرز کورونا مریضوں کے لیے مختص کئے جاچکے ہیں،صوبہ میں سولہ ہزار نو سو بیس لوگوں کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا ہے۔
پنجاب حکومت کی رپورٹ کے مطابق عدالتی احکامات کی روشنی میں روزمرہ استعمال کی چیزوں کی دوکانوں کو جزوی طور پر کھول دی گئی ہیں، 236 ملین لاگت کا طبی سامان تیار ہوچکاہے، 1038 ملین کا سامان تیار کیا جارہا ہے,بیت المال کمیٹیوں کے ذریعے 480 ملین روپے کا فنڈ تقسیم کیا جائے گا,ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف سمیت طبی عملے کو اضافی الاونسز دیے جارہے ہیں
بلوچستان حکومت کی رپورٹ کے مطابق صوبے بھر کی اسپتالوں کی او پی ڈیز کھولنے کی ہدایت کی گئی ہے، آپریشنل سیل قائم کر کے کورونا وائرس سے متعلق ریکارڈ فراہم کیا جارہا ہے،ہیلتھ ایڈوائزری کمیٹی کی سفارشات کےمطابق فنڈ اور طبی سامان تقسیم کیا جارہا ہے۔
aXA6IDEzLjU5LjI0My42NCA= ejasoft island