ٹرمپ نے دی چین کو نتائج بھگتنے کی دھمکی
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے چین کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ جانتے بوجھتے کورونا وائرس وباء پھیلانے کا ذمہ دار پایا گیا تو اسے نتائج بھگتنے ہوں گے۔
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے چین کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ جانتے بوجھتے کورونا وائرس وباء پھیلانے کا ذمہ دار پایا گیا تو اسے نتائج بھگتنے ہوں گے۔
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے سلسلے میں چین کے طریقہ کار پر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ امریکی صدر نے کہا ہے کہ چین کے معاملات میں کھلا پن نہیں ہے۔
منصف نیوز کے مطابق امریکی صدر نے چین پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ چین نے اس مسئلہ پر امریکہ کا تعاون نہیں کیا ہے۔ امریکی صدر نے ہفتہ کے دن وائٹ ہاؤس کی نیوز کانفرنس میں میڈیا نمائندوں سے کہا ہے کہ اگر چین نے جان بوجھ کر ایسا کیا ہے تو پھر اسے نتائج بھگتنے ہوں گے۔
امریکی صدر نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ ان کے تعلقات کورونا کی وبا پھوٹ پڑنے تک بڑے ہی اچھے تھے۔ اچانک یہ سب کچھ ہوگیا اور اب بہت بڑا فرق آگیا ہے۔
ٹرمپ نے کہا ہے کہ مجھ سے سوال کیا جارہا ہے کہ کیا میں چین پر خفا ہوں؟ اس کا جواب ہاں میں ہے لیکن اس کا انحصار صورتحال پر ہوگا۔ امریکی صدر نے کہا ہے کہ قابو سے باہر ہوجانے والی غلطی یا دانستہ کی جانے والی غلطی میں بڑا فرق ہوتا ہے۔ دونوں صورتوں میں بخشا نہیں جائے گا۔
aXA6IDMuMTcuMTYyLjI1MCA= ejasoft island