انٹرٹینمنٹ
پاکستان: کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر ہوئی 8348
پاکستان میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد 8348 تک پہنچ گئی ہے جب کہ 168 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد 8348 تک پہنچ گئی ہے جب کہ 168 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 355 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں ملک میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 8348 ہوگئی ہے۔
خیال رہے کہ طبی عملے نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 7847 ٹیسٹ کئے ہیں اور اب تک مجموعی طور پر 98 ہزار 522 ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں جب کہ 1868 افراد اس موذی مرض سے صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔
aXA6IDE4LjE4OC4xMjAuMTU5IA== ejasoft island