پاكستان: بابر یعقوب سیکریٹری الیکشن کمیشن کے عہدے سے آج ہوں گے سبکدوش
حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کے لیے نامزد کردہ شخصیت بابر یعقوب فتح محمد آج سیکریٹری الیکشن کمیشن کے عہدے سے سبکدوش ہوجائیں گے۔
حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کے لیے نامزد کردہ شخصیت بابر یعقوب فتح محمد آج سیکریٹری الیکشن کمیشن کے عہدے سے سبکدوش ہوجائیں گے۔
ان کی جگہ صوبائی الیکشن کمشنر ظفر اقبال حسین پنجاب فرائض سنبھالیں گے، اس حوالے سے پیر کے روز قائم مقام الیکشن کمشنر جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی کی جانب سے نوٹفکیشن جاری کیا گیا ہے۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق بی پی ایس 21 کے نئے سیکریٹری الیکشن کمیشن ظفر اقبال حسین یکم جنوری کو اپنا منصب سنبھالیں گے۔
خیال رہے کہ الیکشن کیمشن آف پاکستان میں سندھ اور بلوچستان کے اراکین جنوری میں ریٹائر ہوئے تھے اور آئین کے مطابق ان عہدوں پر 45 دن میں اراکین کا تقرر ہوجانا چاہیے تھا تاہم اپوزیشن اور حکومت کے اختلافات کے باعث ایسا نہ ہوسکا تھا۔
aXA6IDMuMjEuMTU4LjE0OCA=
ejasoft island