پاکستان: کورونا وائرس خطرے کے باعث چمن بارڈر ایک ہفتہ کے لئے بند
کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے پاکستان نے چمن بارڈر کو 9 مارچ تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے پاکستان نے چمن بارڈر کو 9 مارچ تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزارت داخلہ سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سرحد کےدونوں اطراف کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے پاک چمن بارڈر ایک ہفتہ تک بند رہے گی۔
جى اين اين کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ اس عرصہ کے دوران دونوں ممالک کے عوام کی صحت کی حفاظت کے لئے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ مزید یہ کہ اتنے عرصے تک پاکستان اور افغانستان کے مابین تمام تجارتی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔
دوسری جانب 1400سے زائد پاکستانی شہری جن میں ایک ہزار 34 زائرین شامل ہیں تفتان میں پاک ایران سرحد پر پاکستان پہنچے تھے۔ اس کےعلاوہ آٹھ ایرانی شہری بھی جو امیگریشن کے عمل کی تکمیل کے بعد اپنے ملک روانہ ہوئے تھے۔
ذرائع کے مطابق وطن واپس آنے والے شہریوں کو پاک ایران سرحد پر تعینات وزارت صحت کی ٹیموں نے اسکریننگ کی ہے۔ لیویز حکام نے تصدیق کی ہے کہ عازمین کو قرنطینہ کےلئے بھیجا گیا ہے اور بعد میں انہیں سفر کی اجازت دی گئی ہے جبکہ دوسرے لوگوں کو بھی ان کی منزل مقصود کی طرف بڑھنے کی اجازت دے دی گئی ہے
aXA6IDE4LjExNy4xNTIuMjUxIA== ejasoft island