پاکستان: کراچی میں 12 مشتبہ افراد کو کورونا وائرس سے ملی راحت
پاکستان میں ترجمان محکمۂ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ مزید کسی مریض میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت طور پر نہیں آیا ہے۔
پاکستان میں ترجمان محکمۂ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ مزید کسی مریض میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت طور پر نہیں آیا ہے۔
اس کے علاوہ سندھ میں تعلیمی ادارے 13 مارچ تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور آج پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے اسکولوں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے جس کے بعد لانڈھی، لیاری، کورنگی، گلشن حدید سمیت کئی علاقوں میں کھلنے والے اسکولوں کی رجسٹریشن معطل کردی گئی ہے۔
ادھر صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ 15 جنوری کے بعد 13 ہزار سے زائد افراد تفتان سے پاکستان آئے ہیں اور ان افراد کے بچے بھی اسکول جاتے ہیں اس لئے کوئی رسک نہیں لینا چاہئے۔
خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے اب تک 4 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد مرکزی اور صوبائی حکومتوں نے حفاظتی اقدامات سخت کردئے ہیں۔