پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے نمٹنے کی نئی حکمت عملی تیار
پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے نمٹنے کی نئی حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے جس کے تحت پولیو سرویلنس ٹیموں کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے نمٹنے کی نئی حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے جس کے تحت پولیو سرویلنس ٹیموں کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پاکستان میں چین سے دنیا بھر میں پھیلنے والے مہلک کورونا وائرس کے اب تک 4 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ تمام متاثرہ افراد حال ہی میں ایران سے واپس پہنچے ہیں۔
جيو نيوز کے مطابق ایران سے پاکستان آنے والے 800 زائرین کو تفتان بارڈر پر پاکستان ہاؤس میں قائم قرنطینہ سینٹر میں ر کھا گیا ہے جہاں ان کی نگہداشت کی جارہی ہے۔
نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کی جانب سے ایک پیغام بھیجا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے پولیو ورکرز بھی خدمات انجام دیں گے۔
پیغام کے مطابق کورونا سرویلنس کے حوالے سے ورکرز کی باقاعدہ ٹریننگ کروائی جائے گی۔
پیغام میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پولیو ایمرجنسی سینٹر کے ورکرز کورونا کی آگاہی اور کیسز کی بروقت نشاندہی کے لئے معاون ثابت ہوں گے۔
خیال رہے کہ کورونا وائرس سے چین میں اب تک 2912 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ ہزاروں متاثر ہیں۔
aXA6IDE4LjE5MS40NC4yMyA= ejasoft island