پاکستان: چودهری برادران کی چیئرمین نیب کے اختیارات کے خلاف درخواست، سماعت 11 مئی تک ملتوی

لاہور ہائیکورٹ نے چودهری برادران کی چیئرمین نیب کے اختیارات کے خلاف درخواست پر سماعت 11 مئی تک ملتوی کر دی ہے۔
لاہور ہائیکورٹ نے چودهری برادران کی چیئرمین نیب کے اختیارات کے خلاف درخواست پر سماعت 11 مئی تک ملتوی کر دی ہے۔
نوائے وقت نیوز کے مطابق جسٹس سردار احمد نعیم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ہے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔ چودھری برادران نے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ نیب سیاسی انجینئرنگ کرنے والا ادارہ ہے۔ نیب کے کردار اور تحقیقات کے غلط انداز پر عدالتیں فیصلے بھی دے چکی ہیں۔ چیئرمین نیب نے ہمارے خلاف 19 سال پرانے معاملے کی دوبارہ تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ نیب نے 19 سال قبل آمدن سے زائد اثاثہ جات کی مکمل تحقیقات کیں مگر ناکام ہوا۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ چیئرمین نیب کو 19 سال پرانے اور بند کی جانے والی انکوائری دوبارہ کهولنے کا اختیار نہیں ہے۔ ہمارا سیاسی خاندان ہے۔ سیاسی طور پر انتقام کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ نیب کا 19 برس پرانے آمدن سے زائد اثاثہ جات کی انکوائری دوبارہ کهولنے کا اقدام غیر قانونی قرار دیا جائے، تاہم عدالت نے مزید سماعت 11 مئی تک ملتوی کر دی ہے۔