پاکستان: وزیر اعلیٰ پنجاب نے پنجاب پولیس میں 10ہزار کانسٹیبل بھرتی کرنے کی دی منظوری
وزیر اعلیٰ پنجاب نے صوبے میں پولیس کی کمی دور کرنے کے لئے مرحلہ وار دس ہزار کانسٹیبل بھرتی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے صوبے میں پولیس کی کمی دور کرنے کے لئے مرحلہ وار دس ہزار کانسٹیبل بھرتی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
دس ہزار کانسٹیبل منظور شدہ خالی آسامیوں پر بھرتی کئے جائیں گے۔ رواں مالی برس 5ہزار کانسٹیبلز کی بھرتی ہوگی اور باقی 5ہزار اگلے مالی سال بھرتی کئے جائیں گے۔
نوائے وقت نیوز کے مطابق پنجاب پولیس کے لئے 500 سنگل کیبن پک اپ گاڑیاں خریدی جائیں گی جس میں سے ایک ارب 21 کروڑ روپے سے 318 گاڑیاں رواں مالی سال خریدی جائیں گی۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ 20 کروڑ روپے سے پنجاب ہائی وے پولیس کو 47 گاڑیاں فراہم کی جائیں گی جبکہ 8 کروڑ 70 لاکھ روپے کی لاگت سے 21 گاڑیاں ایلیٹ پولیس کے لئے خریدی جائیں گی۔
اگلے بجٹ میں مزید 182 گاڑیاں خریدنے کے لئے 75 کروڑ روپے فراہم کئے جائیں گے جبکہ 45 تھانوں کی زیر تعمیر عمارتیں مکمل کر کے فعال کی جائیں گی۔
وزیرارعلیٰ نے یہ بھی کہا ہے کہ پولیس میں تمام بھرتیاں میرٹ پر ہوں گی اور نفری کی کمی دور کرنے کے لئے مزید اقدامات بھی کریں گے۔
aXA6IDMuMTQ1LjY1LjEzNCA= ejasoft island