پاکستان: غیر ملکی سرمایہ کاری 2.5 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی
سات ماہ میں حکومتی بانڈز میں سرمایہ کاری کا حجم دو ارب چوون کروڑ ستر لاکھ ڈالر ہوگیا ہے۔
سات ماہ میں حکومتی بانڈز میں سرمایہ کاری کا حجم دو ارب چوون کروڑ ستر لاکھ ڈالر ہوگیا ہے۔
اے آر وائی کے مطابق پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم ڈھائی ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا ہے، ٹی بلز میں رواں مالی سال تیئس جنوری تک دو ارب چھپن کروڑ اسی لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی ہے اور پاکستان انوسٹمنٹ بانڈز میں سرمایہ کاری کا حجم تین کروڑ دس لاکھ ڈالر رہا ہے۔
غیرملکی سرمایہ کاروں میں بڑی تعداد امریکی اور برطانوی مالیاتی اداروں کی ہے جبکہ رواں مالی سال میں اسٹاک مارکیٹ سے 5 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا انخلا دیکھا گیا ہے۔
انڈسٹری تجزیہ کاروں کے مطابق شرح سود میں اضافے اور روپے کی قدر میں کمی کے باعث ٹی بلز غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے انتہائی پرکشش ہوگئے ہیں، ماہرین کو حکومتی بانڈز میں مزید سرمایہ کاری کی امید ہے۔
aXA6IDE4LjIxNi4xMjMuMTIwIA== ejasoft island