پاکستان: سندھ سرکار میں 4 وزراء کے قلمدان ہوئے تبدیل
وزیراعلیٰ سندھ نے چار وزراء کے کیڈر کو تبدیل کردیا ، ناصر حسین شاہ کو محکمہ انفارمیشن اور سعید غنی کو محکمہ تعلیم کا اضافی ڈپارٹمنٹ دیا گیا ہے۔ محکمہ محنت سعید غنی کے پاس رہے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سعید غنی کو محکمہ تعلیم اور ناصر شاہ کو محکمہ اطلاعات کا قلمدان سونپ نے کا فیصلہ ہوا ہے، جام اکرام دھاریجو کو محکمہ اینٹی کرپشن کا وزیر بنایا جائے گا جب کہ سہیل انور سیال سے اینٹی کرپشن کا قلمدان واپس لینے کا فیصلہ ہوا ہے۔
سچ ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے 4 وزراء کے قلمدان تبدیل کردئے ہیں، ناصر حسین شاہ کو محکمہ اطلاعات اور سعید غنی کو محکمہ تعلیم کا اضافی قلمدان سونپ دیاگیا ہے، محکمہ محنت کا قلمدان بھی سعید غنی کے پاس رہےگا۔
محکمہ اینٹی کرپشن کا قلمدان صوبائی وزیر جام اکرام دھاریجو کے سپرد کیا گیا ہے، وزراء کے قلمدانوں کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
aXA6IDMuMTMzLjEyLjE3MiA= ejasoft island