پاكستان: قومی اسمبلی کا اجلاس آج بروز جمعرات کی شام منعقد ہوگا
قومی اسمبلی کا اجلاس آج بروز جمعرات کی شام منعقد ہونے جا رہا ہے جس میں اہم امور پر قانون سازی کے ساتھ چین میں پھنسے پاکستانی طلبہ سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس پر بحث ہوگی۔
قومی اسمبلی کا اجلاس آج بروز جمعرات کی شام منعقد ہونے جا رہا ہے جس میں اہم امور پر قانون سازی کے ساتھ چین میں پھنسے پاکستانی طلبہ سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس پر بحث ہوگی۔
سماء نيوز كے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس میں شام چار بجے ہونے والے قومی اسمبلی اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔
وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر سی پیک اتھارٹی سے متعلق آرڈیننس پیش کریں گے۔ مشیر خزانہ کی جانب سے ٹیکس قوانین ترمیمی آرڈیننس 2019 پیش کیا جائے گا۔
ایف پی ایس سی قواعد کی توثیق کے بل کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے، اسی طرح حکومت کینسر کے مریضوں کو مفت دواؤں کی فراہمی روکنے پر وضاحت بھی پیش کرے گی۔
اجلاس میں شرکت کے لئے 4 اسیر ارکان شاہد خاقان عباسی، خواجہ سعد رفیق، احسن اقبال اور خور شید شاہ کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے جا چکے ہیں۔
امکان ہے کہ اپوزیشن آٹے اور چینی کی قیمتوں میں اضافے اور دیگر مسائل پر ایوان میں احتجاج کرے گی۔
aXA6IDMuMTQ1LjExMS4xMjUg
ejasoft island