راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان کو 109 رنز کی برتری حاصل
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف 109 رنوں کی برتری حاصل کر لی ہے۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف 109 رنوں کی برتری حاصل کر لی ہے۔
بی بی سی کے مطابق پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پاکستان کے شان مسعود اور بابر اعظم کی شاندار سنچریوں کے بدولت پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف 109 رنوں کی برتری حاصل کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق دن کے اختتام پر اسد شفیق اور بابر اعظم میدان میں موجود تھے اور دونوں کے درمیان اب تک 137 رنوں کی شراکت ہو چکی ہے اور پاکستان کا مجموعی اسکور تین وکٹوں کے نقصان پر 342 ہو چکا ہے اور یاد رہے کہ ابھی بابر اعظم 143 اور اسد شفیق 60 رنوں کے ساتھ میدان میں موجود ہیں۔
بنگلہ دیشی بولرز پورے دن میں صرف تین پاکستان وکٹیں ہی گرا پائے ہیں جن میں سے دو پہلے سیشن میں ابو جید نے حاصل کی ہے اور بائی ہاتھ کے اسپنر تاج الاسلام نے شان مسعود کو آؤٹ کیا ہے۔
aXA6IDE4LjIyNC4yNTEuMTM2IA== ejasoft island