پاکستان نے کورونا وائرس کے خلاف فیس بک میسنجر کو ہتھیار بنالیا
پاکستان میں کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 کے کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور یہ تعداد 873 تک پہنچ گئی ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 کے کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور یہ تعداد 873 تک پہنچ گئی ہے۔
یہی وجہ ہے کہ حکومت پاکستان نے اس حوالے سے لوگوں میں شعور اجاگر کرنے اور غلط معلومات کی ترسیل کی روک تھام کے لئے طاقتور ترین سوشل میڈیا نیٹ ورک فیس بک کو استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔
ڈان نيوز کے مطابق فیس بک میسنجر نے دنیا بھر کی حکومتوں اور عالمی ادارہ صحت کے لئے ایک پروگرام کو متعارف کرایا ہے تاکہ وہ بروقت کورونا وائرس سے متعلق معلومات عوام تک پہنچا سکیں۔
اس پروگرام کے تحت میسنجر ڈویلپرز کو حکومتی اداروں سے کنکٹ کرکے ایپس اور چیٹ بوتش کی تیار میں سہولت فراہم کی جائے گی تاکہ لوگوں کو وبا کے بارے میں تازہ ترین صورتحال، ذہنوں میں موجود سوالات کے جواب اور دیگر امور کے بارے میں آگاہ کیا جاسکے۔
پاکستان ان اولین ممالک میں شامل ہے جو فیس بک میسنجر کے اس نئے پروگرام میں شامل ہوئے ہیں اور ایک چیٹ بوٹ کا تعارف کرایا ہے۔
فیس بک نے ایک بلاگ میں بتایا کہ ارجنٹائن، یونیسیف اور پاکستان کی قومی وزارت صحت نے میسنجر کو کووڈ 19 معلومات کو شیئر کرنے کے لیے استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔
اس لنک پر جاکر آپ پاکستان میں کورونا وائرس کے حوالے سے مختلف معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔
aXA6IDE4LjIxNy4xODIuNDUg
ejasoft island