سوسائٹی
پاکستان: بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود اورکچھ مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری متوقع
پنجاب اور بالائی سندھ کے بیشتر میدانی علاقوں جبکہ خیبر پختونخوا کے بعض میدانی اضلاع میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔
پاکستان کے بالائی علاقوں میں برفباری ہوئی ہے جبکہ پنجاب اور سندھ میں دھند چھایا رہا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مغربی بلوچستان، بالائی خیبر پختو نخوا کے پہاڑی علاقوں، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ ساتھ کچھ مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری متوقع ہے۔
پنجاب اور بالائی سندھ کے بیشتر میدانی علاقوں جبکہ خیبر پختونخوا کے بعض میدانی اضلاع میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک اور بالائی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔
aXA6IDE4LjIyMS4xODcuMjA3IA== ejasoft island