قازقستان میں مسافر جہاز گر کر تباہ ہونے کی وجہ سے 14 افراد ہلاک
قارقستان میں مسافر جہاز گر کر تباہ ہو گیا ہے جس کے نتیجہ میں 14 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے ہیں۔
قارقستان میں مسافر جہاز گر کر تباہ ہو گیا ہے جس کے نتیجہ میں 14 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے ہیں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق مسافر جہاز گرنے کا حادثہ الماتے ایئرپورٹ پر پیش آیا ہے، بیک ایئر کا یہ جہاز اُڑان کے فوراً بعد ہی گر کر تباہ ہو گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جہاز میں 95 مسافر اور عملے کے 5 افراد سوار تھے جن میں سے 14 افراد کی موت کی تصدیق ہو چکی ہے۔ حادثے میں زخمی ہونے والے 22 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے اسی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کی جگہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ وہ حادثے کی وجوہات جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔
aXA6IDUyLjE0LjIyLjI1MCA=
ejasoft island